Pakistan vs Sri Lanka کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم کردیا گیا۔ بارش سے قبل پاکستان نے پہلی اننگزمیں 2 وکٹ پر 178رنزبنالیے تھے جس کے بعد پاکستان کو سری لنکا کےخلاف پہلی اننگزمیں 12 رنزکی برتری حاصل ہے۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 87 اور بابراعظم 28 رنزبناکرناٹ آؤٹ ہیں جبکہ شان مسعود 51 اور امام الحق 6رنزبناکرآؤٹ ہوئے،سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Comments are closed.