سیاسی اور کاروباری شخصیت حاجی مشتاق احمد گوندل کے صاحبزادے اور سابق تحصیل نائب ناظم حاجی حبیب اللہ گوندل کے بھتیجے انتہائی مخلص ملنسار بے پناہ خوبیوں کے مالک اور چیف ایگزیکٹو “جمخانہ”پھالیہ حسنین مشتاق گوندل جوکہ ٹریفک کے ایک حادثہ میں انتقال کر گئے ہیں اور پوری فیمیلی کو ایک ناقابل برداشت صدمے سے دوچار کر گئے ہیں
“اناللہ وانا الیہ راجعون” ان کی نماز جنازہ بجے نصر رائس ملز پاہڑیانوالی میں ادا کی گئی جس میں ضلع بھر سے سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹرز وکلاء اساتذہ سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نےشرکت کی جہاں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائے مغفرت اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا بیشک ایک دن سب نے اللہ ہی کی طرف لوٹ جانا ہے لیکن اس جوان موت پر ہر آنکھ اشک بار تھی اور لواحقین کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے جس کا ازالہ بہت ناممکن ہے۔
Comments are closed.