پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے اثرات

پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچائے جائیں:سردار طاہر ،زاہد رفیق

گزشتہ بجٹ میں بے جا ٹیکس لگانے سے رئیل اسٹیٹ کا نوے فیصد کاروبار بندہوگیا ہے:زاہد رفیق

صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے آمدہ بجٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے معیشت اور کاروباروں کو ریلیف دیا جائے ،پٹرولیم قیمتوں میں کمی خوش آئند ہےاس کے مثبت اثرات عوام تک منتقل کئے جائیں۔انتظامیہ ٹرانسپورٹیشن سمیت متعلقہ تمام شعبوں میں قیمتوں میں کمی کے فوائد پر عملدرآمد کروائے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹیکس دہندگان کو مزید نچوڑنے کی بجاۓ سہولیات دی جائیں تاکہ دوسرے ترغیب حاصل کریں۔ فائلرز پر ٹیکس کی شرح کم کی جائے تاکہ کاروبار چلے اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہو ۔سردار طاہر اور زاہد رفیق نے کہا کہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہونے سے حکومتی ریونیو میں کمی ہو جاتی ہے کیونکہ ٹیکس چوری بڑھ جاتی ہے اگر ٹیکس کی شرح کم ہوگی تو زیادہ لوگ ٹیکس دیں گے اور ریونیو میں اضافہ ہوگا۔گزشتہ بجٹ میں بے جا ٹیکسز لگانے سے رئیل اسٹیٹ کا نوے فیصد کام بند ہو گیا جس سے حکومتی ریونیو کو بھی اربوں کا نقصان ہوا ہے اور سرمایہ کاری بھی اس شعبے میں محدود ہو گئی ہے

Comments are closed.