قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کاایرانی صدر سید ابراہیمی رائیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال پر اظہار تعزیت

انتقال کی المناک خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ ایران کے وزیرخارجہ، گورنر اور دیگر کے انتقال پر دکھ کا اظہار

دکھ کی گھڑی میں ایران کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر

پوری امہ کا نقصان ہوا،امت مسلمہ ایک عظیم اور دلیر لیڈر سے محروم ہو گئی۔ عمر ایوب خان

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے ایرانی صدر سید ابرہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں سید ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر رفقاء کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ عمر ایوب خان کا دکھ کی گھڑی میں ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہارکیا۔ صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے پوری مسلم امہ کا نقصان ہوا،امت مسلمہ ایک عظیم اور دلیر لیڈر سے محروم ہو گئی۔ صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے، صدر رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے۔مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان دکھ میں برابر کے شریک ہیں،پاکستان کی عوام سید محمد ابراہیم رئیسی کے انتقال پر غمزدہ ہے، اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے اللہ تعالیٰ سے سید محمد ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کے درجات کی بلندی،ان کے خاندانوں اور ایرانی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعاکی۔

Comments are closed.