‏اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا قومی اسمبلی میں خطاب

ڈی جی ایس پی آر نے کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں
نیوی ایئر فورس اور فوج کے افسران حلف لیتے ہیں وہ حلف آپ کو سنانا چاہتا ہوں
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک سیاسی پریس کانفرنس کی
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیانیہ کنفیوژن کا شکار ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی پریس کانفرنس تھی
یہ پریس کانفرنس ہونی ہی نہیں چاہیے تھی
جو لائن کراس کرے اس پہ آرٹیکل چھ لگتا ہے
تمام اداروں کے حدود آئین میں واضح ہیں
9مئی کے واقعہ پر آزادانہ عدالتی کمیشن بنایا جائے عدالتی کمیشن کو 9مئی کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز تک رسائی ہونی چاہئے
حمود الرحمن کمیشن ایبٹ آباد کمیشن اور اے پی ایس کمیشن کی رپورٹس پبلک کی جائیں

سنی اتحاد کونسل یا تحریک انصاف کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر ووٹ ملا ہے
آصف علی زرداری کی دوہزار آٹھ سے بطور صدر جتنی تقاریر آصف علی زرداری نے کی ہیں ان کا سب کا جائزہ لیا ہے
صدر آصف علی زرداری کی موجودہ تقریر سابقہ تقریروں کی کٹ اینڈ پیسٹ تھی
جمہوری اداروں کے بارے میں صدر مملکت کی تقریر میں ذکر کیا گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے جو بات کی اسے مکمل مسترد کرتے ہیں
حمود الرحمن کمیشن اور اوجھڑی کیمپ کی رپورٹ سامنے آنی چاہیے
ایبٹ آباد کمیشن اور آرمی پبلک سکول کے واقعے کی رپورٹ سامنے آنی چاہیے
ہائیکورٹ کے ججز نے اپنے خط میں نام لے کے کہا کہ انٹیلیجنس ایجنسی مداخلت کررہی ہے
صدر،وزیر اعظم ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخابات مخصوص نشستوں کے معطل ہونے کے بعد ناجائز ہوگئے
نومئی بہانہ تھا بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نشانہ تھا
بتایا جائے چیف کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کہاں غائب ہوگئے ہیں
کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ نے آپ کے الیکشن کا کچہ چٹھہ کھول کر رکھ دیا عمرایوب
کمشنر راولپنڈی چار پانچ روز چلہ کاٹتے ہیں اور پھر ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا عمرایوب
کمشنر لیاقت چھٹہ کو آزادانہ کمیشن میں بلایا جائے
کور کمانڈر ہاوس سمیت تمام نومئی کی جگہوں کی فوٹیجز کے لئے ہم عدالتوں میں جائیں گے
جوڈیشل کمپلیلکس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز غائب ہیں
نومئی کو ہمارے پندرہ جوان شہید کردیئے گئے
ان پندرہ نوجوانوں کے نام پتے سب معلوم ہیں
سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے حنیف عباسی کے ساتھ بحث میں فارم 47کی حقیقت کھول کر رکھ دی
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ گندم سکینڈل پر انہیں نہ چھیڑا جائے ورنہ وہ فارم 47کی مسلم لیگ ن کی حکومت کو کچہ چھٹہ کھول دوں گا

Comments are closed.