اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارلحکومت کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پرقابو نہ پایا جا سکا.چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ سنیچنگ کی وارداتیں بڑھ گئیں شہری لاکھوں روپے کی جمع پونجھی سے محروم ہوگئے۔تھانہ کرپا کو عامر حفیظ نے بتایا کہ کرپا روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون چھین لیا،تھانہ کرپا کو فراز ریاض نے بتایا کہ لوہی بھیر میں نامعلوم چوروں نے گھر سے طلائی زیورات اور1لاکھ50ہزار روپے چھین لئے،تھانہ کرپا کو کاشف خورشید نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے کیبل وائر چوری کرلی،تھانہ کورال کو عاطف بٹ نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے کوارل چوک میں موبائل فون چھین لیا، تھانہ کھنہ کو تصور حسین نے بتایا کہ بلال سلطان وغیرہ نے گھر سے قیمتی سامان چوری کرلیا، تھانہ شہزادٹاؤن کو احتشام نے بتایا کہ بیٹے کے ساتھ دوکان پر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے روک کر موبائکل چھین لئے مزاحمت کی تو تشدد کرکے زخمی کر دیا دانٹ ٹوٹ گئے،تھانہ سبزی منڈی کو انس سرور نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے موبائل فون چوری کرلیا، تھانہ بہارہ کہو کو وسیم افضل نے بتایا کہ ظفیر وغیرہ نے بکریاں چوری کرلیں،تھانہ نون کو ناصر سہیل نے بتایا کہ جھنگی سیداں میں نامعلوم موٹرس ائیکل سواروں نے موبائل فون اور نقدی 50ہزار روپے چھین لی، تھانہ شمس کالونی کو عباس خان نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ رمنا کو مزمل عباس نے بتایا کہ جی الیون فور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے موٹر سائیکلJGK-5557، اے ٹی ایم کارڈ شناختی کارڈ اور 4ہزار روپے چھین لئے، تھانہ گولڑہ کو سعود خان نے بتایا کہ سنگڑیال میں نامعلوم امسلح افراد نے دوکان میں گھس کر موبائل فونا ور10000روپے چھین لئے، تھانہ شالیمار کو قاصد محمد نے بتایا کہ محمد نعیم نے گاڑیوں کے سلسلے میں 20لاکھ روپے ہتھیالئے، تھانہ کراچی کمپنی کو زاہد اللہ خان نے بتایا کہ شاہ فیصل نے جی نائن فور میں کپڑے اور جیکٹ چوری کرلی، تھانہ کراچی کمپنی کو مسعود سرور نے بتایا کہ جی نائن تھری میں محمد اسماعیل نے موبائل فون پنکھے اور15000روپے چوری کرلئے،تھانہ آبپارہ کو باسط خان نے بتایا کہ جی سکس میں نامعلوم چوروں نے موبائل فون اوراے ٹی ایم کارڈ 4ہزار وپے اور دیگر سامان چوری کرلیا، تھانہ آبپارہ کو محمد ابرار خان نے بتایا کہ صدر روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 6780روپے، ڈرائیونگ لائسنس، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر سامان لوٹ لیا،تھانہ مارگلہ کے علاقے جناح ایونیو سے زیاریاہ فیضان کی کار LEH-5416، تھانہ آبپارہ کے علاقے اتوار بازار سیمرزا فرحان بیگ کی کار AML-459،تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس ون تھری سے خاور رحیم عباسی کی کار FX-638،تھانہ ہمک کے علاقے سے زاہد ظریف کا کوی ڈبہ AEW-346،تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس سے عامر یونس کاہنڈا125موٹر سائیکلAKM-7444،تھانہ آبپارہ کے علاقے اتوار بازار سے وفادار علی کا ہنڈا125موٹر سائیکلCQN-86،تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون مرکز سے محمد سالار کا موٹر سائیکلCLR-289، تھانہ بنی گالہ کے علاقے سے امان اللہ کا موٹر سائیکلRIG-1113،تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے راجہ عظمت محمود کا موٹر سائیکلAUS-8986،تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے احمد مختیار کا موٹر سائیکلBFL-710،تھانہ آئی نائن کے علاقے ایچ ایٹ سے سعد شبیر کا موٹر سائیکلCCP-479،تھانہ نون کے علاقے سے عمر داؤد خان کا موٹر سائیکل F-7150، تھانہ کرپا کے علاقے لوہی بھیر سے یاسر اللہ کا موٹر سائیکل AHQ-352،تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سyرانا عمران اکرم کا موٹر سائیکلRIM-3352،چوری ہوگیا
Comments are closed.