انسانی سمگلنگ میں ملوث مجرم کو مجموعی طور 60 سال قید بامشقت اور 42 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کی سزا
محمد ممتاز نامی مجرم کو انسانی سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی
مجرم کے خلاف سال 2023 میں کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ میں مقدمات درج کیے گئے تھے
مقدمات کی سماعت مکمل ہونے سپیشل جج سنٹرل کورٹ -1 گوجرانوالہ جناب محمد نعیم شیخ نے ملزم 3 مختلف مقدمات میں مجموعی طور 60 سال سال قید بامشقت اور 42 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی
جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید ایک ایک سال کی سزا ہو گی
مجرم کو سزا امیگریشن آرڈیننس 1979 کے سیکشن 17 بی اور 22 بی اور انسداد انسانی سمگلنگ ایکٹ 2018 کے سیکشن 6 کے تحت سنائی گئی
معزز عدالت نے سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ کو فیصلہ پہ عملدرآمد کے احکامات جاری کیے
ترجمان ایف آئی اے
Comments are closed.