لاہور،کراچی میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش،موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور، کراچی(زورآور نیوز)لاہور اور کراچی میں تیز ہواں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، مال روڈ، ہال روڈ، لکشمی چوک، ایئرپورٹ، برکی روڈ، چونگی امرسدھو، کوٹ لکھپت میں تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، 7 اگست تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ادھر کراچی میں بھی بادل برس پڑے، ناظم آباد، نارتھ کراچی، یونیورسٹی روڈ، سرجانی ٹان میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 

Comments are closed.