سابق چئیرمین پنجاب کوآپریٹو بورڈ براۓ لیکیوڈیشن طارق محمود جاوید صاحب کو کئی ماہ او ایس ڈی رکھنے کے بعد آج صبح ان کی رہائش گاہ لاہور سے محکمہ اینٹی کرپشن لاہور نے گرفتار کر لیا۔
سننے میں آیا ہے کہ طارق جاوید صاحب کا قصور یہ ہے کہ بیوروکریسی کے ڈان احد چیمہ کی ایما پر بدعنوانی نہیں کی۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کئی روز سے ان کے سابقہ ملازمین کو ڈرا دھمکا کر انکے خلاف جھوٹا اور من گھڑت مقدمہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔
طارق جاوید صاحب ایک قابل محنتی اور درویش صفت انسان ہیں جن کا دفتر ہر وقت عام سائلین کیلئے بلا امتیاز کھلا رہتا تھا۔ سنا تھا کہ ایمانداری کی قیمت تو چکانی پڑتی ہے۔ آج دیکھ بھی لیا۔ سرکار کا ظلم اور انتقام ناقابل برداشت بلکہ شرمناک ہوتا جارہا ہے۔ آج ایمانداری ہار گئی اور کرپشن جیت گئی۔
Comments are closed.