ا رباب اقتدار واختیار کی مراعات ختم کرناہوں گی: شہزاد حسن وٹو
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین میاں شہزادحسن وٹوایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ارباب اقتدار واختیار کی مراعات ختم کرناہوں گی ورنہ عام پاکستانیوں کاپیما نہ صبر لبریزہوجائے گا۔انتھک عوام سات دہائیوں سے محنت ومشقت کررہے ہیں جبکہ حکمران اشرافیہ کا قومی وسائل پرناجائزقبضہ ہے ۔
ہرماہ واپڈ ا کے بل عوام پربجلی بن کر گرتے ہیں اورگھر گھر صف ماتم بچھ جاتی ہے۔ ملک میں ہوشربا مہنگائی ناقابل برداشت جبکہ عام آدمی کی حالت زار قابل رحم ہے۔اپنے ایک بیان میں میاں شہزادحسن وٹوایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ نامعلوم بجلی کی قیمتوں میں کس طرح استحکام آئے گا، عام آدمی میں بجلی کامزیدجھٹکا برداشت کرنے کی سکت ختم ہوگئی ہے۔وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی کر ے ورنہ معاشرے میںخدانخواستہ خودکشی کے دلخراش واقعات بڑھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیچارے عوام کوایک طرف ہرپندرہ روز بعد پٹرول بم کاسامناکرنا پڑتا ہے جبکہ دوسری طرف ارباب اقتدار ان کے آشیانوں پر بجلی گراتے چلے جارہے ہیں۔ مہنگائی کے مسلسل حملے عوام کی معاشیات اور نفسیات پرمنفی اثرات مرتب کررہے ہیں۔ معاشرے کے محروم طبقات کوفوری ریلیف کی فراہمی یقینی بناناہوگی ۔انہوں نے کہا کہ قومی ضروریات کودیکھتے ہوئے ملک میں فوری بڑے آبی ذخائر تعمیرکرناہوں گے،اس اقدام سے ایک طرف ارزاں نرخوں پربجلی پیداہوگی جبکہ دوسری طرف سیلاب کی تباہ کاریوں کاسدباب ہوگا ۔پاکستان کی نحیف معیشت بجلی کامزیدکوئی جھٹکا برداشت نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت حالیہ سیلاب کے متاثرین کی بقاءاور بحالی کیلئے اپنا آئینی کرداراداکرے ورنہ زرعی اجناس بری طرح متاثرہوں گی اوربیچارے کسان مزید پریشان ہوں گے ۔ریاست فوری طورپرسیلاب سے متاثرہونیوالے کسانوں کی بھرپورمالی مددکرے
Comments are closed.