مودی نے انسانی حقوق کی پامالی میں ہلاکوخان کو پچھاڑدیا:وقار باجوہ
حکومت پاکستان بھار تی بربریت اورفسطائیت کیخلاف اقوام متحدہ میں آوازاٹھائے
انٹر نیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کے صدر وقار احمد باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کے متعصب اورانتہاپسند وزیراعظم نریندرمودی نے انسانی حقوق کی پامالی میں ہلاکوخان کو بھی پچھاڑدیا۔بھارتی مسلمانوں کی مسلسل نسل کشی اوران کی املاک کونذرآتش کرنے کے دلخراش واقعات ناقابل برداشت ہیں۔بھارت میں جانیوالے پاکستان کے عام شہریوں اورقیدیوں میں سے کسی کے بنیادی حقوق محفوظ نہیں۔ بھارت کے زندانوں اور عقوبت خانوں میں بیگناہ کشمیری اسیران ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔
بھارت کے متعدد زندانوں میں قید کشمیریوں اورپاکستانیوں کوناحق تل کردیا جاتا ہے۔بھارت اس قتل کوخودکشی کارنگ دے کرعالمی ضمیر کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔وہ لزبن ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔وقار احمدباجوہ نے مزید کہا کہ بھارت میں اپنے عزیزواقارب سے ملنے کیلئے جانیوالے پاکستانیوں کوناجائزطورپرگرفتار کرکے ان پربہیمانہ تشددکیا جاتا ہے۔
بھارتی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے دوران جج حضرات بھی پاکستانیوں کوتعصب اورانتقام کانشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک پاکستان کے ہزاروں بیگناہ شہری بھارت کے قیدخانوں میں انصاف کے انتظار میں ایڑیاں رگڑرگڑ کرموت کی آغوش میں چلے گئے مگرمتعصب بھارتی حکمرانوں اورانتہاپسندسیاستدانوں کے انتقام کی آگ نہیں بجھی۔ حکومت پاکستان بھارت کی ریاستی بربریت اورفسطائیت کیخلاف اقوام متحدہ میں آوازاٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں ذات پات کے نام پرانسانی اقدارکورونداجارہا ہے،آسام کے مسلمانوں اور چودہ کروڑ سکھوں سمیت بیچارے اچھوت حیوانوں سے بدترزندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔مقتدرقوتوں کوبھارت میں انسانی حقوق کی بہتری کیلئے اپنا اپناکرداراداکرناہوگا۔
Comments are closed.