پاک فوج کے شہداء کی تعظیم ہمارا فرض اورہم پرقرض ہے
لاہور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہداء کی تعظیم ہمارا فرض اورہم پرقرض ہے۔ہمارے جانبازوں کی کامرانیاں اور شہیدوں کی قربانیاں قابل قدر بلکہ قابل رشک ہیں۔ پاکستان کاہرفرد اورطبقہ اپنے محافظوں،غازیوں اورشہیدوں کا مداح ہے۔شہداء کی یادگاروں کاتقدس پامال کرنیوالے شرپسندعناصر کسی قسم کی رحمدلی اور نرمی کے مستحق نہیں۔ 9مئی کا دلخراش سانحہ پاکستانیوں کوسوگوار کرگیا، اس واقعہ میں ملوث عناصر کامحاسبہ کیاجائے۔دنیا کی کوئی طاقت اہلیان پاکستان اورافواج پاکستان کے درمیان دراڑ پیدانہیں کرسکتی۔ہمارے ہم وطنوں کا یوم تکریم شہدائے پاکستان جوش وجذبہ اورتجدیدعہد کے ساتھ منانا خوش آئند ہے۔ ملک شکیل اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کا افواج پاکستان کے ساتھ والہانہ اظہار عقیدت ان مٹھی بھر شرپسندعناصر کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کامقام ہے جو 9مئی کے پرتشدد واقعات میں پیش پیش تھے۔ جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں مساجد،مدارس اورامام بارگاہوں میں افواج پاکستان کے شہیدوں کے بلندی درجات کیلئے اجتماعی دعاؤں کااہتمام کیا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی قدروقیمت ان یتیم بچوں سے پوچھیں جو اپنے اپنے شہید والد کاجسدخاکی وصول اوربعدازاں انہیں سرکاری اعزازکے ساتھ قوم پرچم میں سپردخاک کرتے ہیں۔ ہماری آزادی اورخودمختاری افواج پاکستان کے شہیدوں اورغازیوں کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاہرجوان افواج پاکستان کاپشت بان ہے، سوشل میڈیا پرمتحرک مٹھی بھرگمراہ لوگ افواج پاکستان کیخلاف زہراگلنابندکردیں ورنہ ہم ان کاگھیراؤکریں گے۔
Comments are closed.