ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ کی مقدمات منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ کی مقدمات منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، عدالت نے سول جج ظفر اقبال سپرا کو چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلے سے روک دیا۔وکیل شیر افضل مروت نے اعلی عدلیہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست بھی کی۔اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سکیورٹی کی فراہمی کا اختیار چیف کمشنر کے پاس ہے، چیف کمشنر کو آپ کی درخواست سن کر فیصلہ کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔

 

Comments are closed.