عطا تارڑ! نیوز کانفرنس
Atta Tarar News Conference
عمران خان توشہ خانہ چوری کا جواب دیں، عدالتوں پر حملہ آور نہ ہوں، میرے وائس نوٹ میں کوئی چھپانے والی بات نہیں تھی، عطا تارڑ کی نیوز کانفرنس؎
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امورعطا تارڑ نے کہاہے کہ توشہ خانہ سے توجہ ہٹانے کے لیے میری ذات کو موضوع بنایاگیا، عمران خان توشہ خانہ چوری کا جواب دیں، عدالتوں پر حملہ آور نہ ہوں،عمران خان کی توشہ خانہ کیس کی پیشی کے موقع پر میری موجودگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا،
میری آڈیو کا چرچا ہوا،یہ درحقیقت یہ ایک آڈیو نوٹ تھا،توشہ خانہ ریفرنس صرف ای سی پی ریفرنس نہیں ہے،یہ علیحدہ کیس نہیں ہے،ہم اس کیس میں مدعی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس وائس نوٹ میں کوئی یہ نہیں کہاگیاکہ پی ٹی وی پہ حملہ ہو،کارکن غلیلیں لے کر آئیں،پٹرول بم بنانے کا ذکر نہیں ہوا،ہم نے کبھی بھی عدالتوں پر حملہ آور ہونے کی بات نہیں کی،
یہ ساری باتیں کون کرتا ہوتا تھا؟،میں توشہ خانہ کی 70سے زائد پیشیوں میں جاچکا ہوں،میرے وائس نوٹ پر سنسنی پھیلائی گئی کہ شائد میں نے کوئی ناقابل تلافی گناہ کیاہے۔اس موقع پروزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امورعطا تارڑ کے وائس نوٹ کی آڈیو بھی سنائی گئی۔عطا تارڑ نے کہاکہ بجائے اس کے کہ آپ عدالت جاکر توشہ خانہ کا جواب دیتے اور اپنی غلطی مانتے کہ میں نے یہ ڈکلیئر نہیں کیے اور بلیک مارکیٹ میں یہ تحفے بیچے،
نیازی صاحب صرف میری موجودگی سے خائف ہوئے،میں تو روز عدالتوں میں کھڑا ہوتا ہوں،آپ کی توشہ خانہ کیس میں صرف دو پیشیاں ہیں،میری پیشیاں 70 سے اوپر ہیں،وڈیو سے ثابت ہے کہ کل عدالت میں نیازی کے وکلا نے کیاحرکت کی،جج کی طرف اشارے کرنا،جج کو ڈرانا دھمکانا،عدالت پر حملہ آور ہونا، شرمناک کھیل ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے کل عدالت پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی،میں ایک وکیل ہوں اور 20سال سے عدالتوں میں جارہاہوں،اصل بات یہ ہے کہ توشہ خانہ سے تحائف وصول کیے گئے،پیسے نہیں دیئے گئے،
بلیک کرکے بیچے گئے،اب چوری سامنے آنے کی وجہ سے عدالت میں موضوع ہی بدلنے کی ناکام کوشش کی گئی، آپ کو نہ چاہتے ہوئے بھی توشہ خانہ کا جواب دینا پڑے گا،آپ کوکس نے کہا تھا کہ یہ تحفے آپ لیں اور بلیک میں بیچ کر جعلی رسیدیں بنائیں،آپ کوکس نے کہا تھا کہ یہ تحفے آپ نکلوا کر اپنی اہلیہ کے پاس رکھوائیں،توشہ خانہ کے حوالے سے جرائم تو کئی ہیں نیازی صاحب،توشہ خانہ کی چوری کا جواب دینے کی بجائے دوسروں پر الزام لگائے جارہے ہیں،
بھلے عمران خان میرا نام بگاڑ لیں لیکن چوری کا حساب دینا پڑے گا۔توشہ خانہ سے توجہ ہٹانے کے لیے آپ نے کل میرے حوالے سے ٹویٹس کیے،جواب اور حساب آپ سے لیں گے،توشہ خانہ کی چوری کا جواب لیں گے،سو الزامات لگائیں آپ یہ جنگ ہار چکے۔ایک سوال کے جواب میں عطا تارڑ نے کہاکہ میرے وائس نوٹ میں کوئی خفیہ گفتگو نہیں تھی اور نہ ہی کوئی چھپانے والی بات تھی،
اس وائس نوٹ میں اپنی ٹیم کے وکلا ساتھیوں سے بات چیت کی گئی تھی،میں نے اس وائس نوٹ میں کسی کو تشدد پر نہیں اکسایا۔عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عطا تارڑ نے کہاکہ تمام ثبوت موجود ہیں لیکن ہم وہ عمل نہیں دہرائیں گے جو انہوں نے ہمارے ساتھ کیا،
کیس کے تمام مراحل کی تکمیل کے بعد جو عدالتی فیصلہ اور حکم ہوگا اس کی پاسداری کیاجائے گی،گرفتاری عدالتی حکم کی روشنی میں ہوتی ہے میری یا کسی اور کی مرضی و منشا پر نہیں ہوتی۔نیوز کانفرنس کے دوران گذشتہ روز کی وہ فوٹیج بھی دکھائی گئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے عدالت میں ہنگامہ کیا۔
Comments are closed.