پشاور: جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوری کا اہم اجلاس امیر مرکزیہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت
منعقد ہوا
اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوری کے ممبران کی شرکت
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن صاحب نے کہاکہ مشکلات کے باوجود حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا عوام کا پی ڈی ایم پر اعتماد بڑھا ہے پی ٹی آئی عوام میں اپنا اعتماد انتشار کی سیاست کی وجہ سے کھو چکی ہے 9 مئی کے واقعات کے بعد عمران کا گھناؤنا چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے معیشت کی تباہی کے ذمہ دار پی ٹی آئی ہے جو آہستہ آہستہ پاکستانی سیاست میں قصہ پارینہ بنتی جا رہی ہے ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی پاکستانی سیاست کا عنصر نہیں ہے اسی لئے ہم نے ان کے ساتھ مزاکرات سے انکار کر دیا تھااور حالات نے ہماری بات کو سچ ثابت کیا اجلاس میں ملکی سیاست اور مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے
Comments are closed.