لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور تشدد کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، بنچ کے رکن جسٹس امجد رفیق نے تحریری فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
3 رکنی بنچ نے 5 مئی کو درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، بنچ کی جانب سے 28 صفحات پر مشتمل متفقہ فیصلہ جاری کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت نے جے آئی ٹی قانون کے مطابق تشکیل دی، درخواست گزار انفرادی طور پر ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔یاد رہے فواد چودھری، حماد اظہر اور مسرت جمشید چیمہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، درخواست گزاروں کے وکیل نے مقف اختیار کیا تھا کہ زمان پارک کے واقعات پر پی ٹی آئی ورکروں کے خلاف دہشت گردی کے بے بنیاد مقدمے بنائے گئے۔وکیل پنجاب حکومت کا مقف تھا کہ چار سو سے زائد پی ٹی آئی ورکرز کے مسلح ہونے کی اطلاعات تھیں، مسلح افراد نے پولیس پرحملہ کر کے افسروں کو زخمی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔
Trending
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
زمان پارک پولیس پر پٹرول پمپ بنانے خلاف بننے والی کمیٹی کے خلاف درخواستیں خارج
Prev Post
Comments are closed.