اسلام آباد(وقائع نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے مادر ملت فاطمہ جناح کو 56ویں یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاطمہ جناح ایک عظیم بھائی کی عظیم بہن تھیں جو قوم کیلئے ماں کا درجہ رکھتی ہیں۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم پر فاطمہ جناح کے بہت احسانات ہیں، فاطمہ جناح بابائے قوم کیلئے حوصلے اور ہمت کا ذریعہ تھیں، مادر ملت پیرانہ سالی کے باوجود آمریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں، عوام، جمہوریت اور ملک کیلئے تاریخی کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان اور ملک کیلئے بے مثال کردار ادا کیا اور قربانیاں دیں، فاطمہ جناح کی شخصیت آج کی بچیوں اور خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، قوم مادر ملت کی پاکستان کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ہمیشہ ان کے احسانات کی مقروض رہے گی۔وزیراعظم نے قوم سے مادر ملت کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے۔
Trending
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
- سی سی پی نے جاز انٹر نیشنل کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دے دی
- سی ڈی اے مزدور یونین کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعلیمی فیصلے پر شدید احتجاج
- لیڈی کانسٹیبل عائشہ ریاض کے اغواء کا معاملہ: پولیس کی تحقیقات تیز
- آسٹریلیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر — تاریخ ساز فیصلہ
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- ترکی کا اسرائیل کو سخت پیغام، جنگ بڑھی تو مداخلت کریں گے: صدر اردوان
- اسلام آباد کا ماحولیاتی بحران: سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ میں پیشہ ورانہ کمی کے سنگین انکشافات
- اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن، درجنوں مشکوک افراد حراست میں
فاطمہ جناح،عظیم بھائی کی عظیم بہن
Prev Post
Comments are closed.