اسلام آباد(زور آور نیوز)پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے نگران وزیر اعظم کیلئے نامزدگی کا اختیار وزیراعظم شہبازشریف کودیدیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ختم ہوگیا ، ویڈیو لنک اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور اختر مینگل سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہبازشریف کو نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار دیدیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادیوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کردیا، اتحادی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیر اعظم کے لئے نامزد کردیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہاس میں خوش آمدید کہا، وزیر اعظم نے فردا فردا ارکان کی نشستوں پر جا کر ان سے ملاقات کی،عشائیے میں شرکا کی من پسند کھانوں سے تواضع کی گئی۔
Comments are closed.