اسلام آباد(زور آور نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے۔ترجمان امریکی سفارت خانہ ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ نگران وزیراعظم سے مل کر خوشی ہوئی، امریکی سفیر نے صاف اور شفاف انتخابات کیلئے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق امریکی سفیر نے پاکستان گرین الائنس کیلئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ اقلیتوں کے تحفظ کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی بات کی ۔ترجمان کے مطابق امریکی سفیر نے پاکستان کی معاشی بحالی کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ شراکت داری کی بھی حوصلہ افزائی کی۔
Comments are closed.