چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل طاقت اور فیصلہ سازی تو اسٹیبلشمنٹ ہے اس لئے انہی سے مذاکرات کی بات کی ہے ۔عمران خان سے جب سوال کیا گیا کہ آصف علی زرداری نے تو کہا تھا کہ اکانومی کے چارٹر پر ملکر بیٹھنا ہو گا. جس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں کے پاس ہی کچھ اختیارنہیں ان کے پاس کیا بیٹھوں، اس پر کہ سیاستدانوں نے خود مل کر ہی تو جمہوری دستاویزات پر دستخط کئے آپ کیوں نہیں بات کرنا پسند کرتے کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فیصلہ ساز تو وہ ہیں نا ان کے ساتھ بیٹھنے کا فائدہ نہیں.جب ان سے کہا گیا کہ سیاستدانوں کے بیچ میں ہی تو چارٹر آف ڈیموکریسی ہوا تھا تو اس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اب صورتحال مختلف ہے
Comments are closed.