بارش،اسلام آباد ،راولپنڈی میں موسم خوشگوار ہو گیا

اسلام آباد(زور آور نیوز)اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، کراچی میں بھی آج بادل برسنے کا امکان ہے۔جڑواں شہروں میں علی الصبح بادل برسنے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے، بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواں کی رفتار 25 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔دوسری جانب آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔

 

 

Comments are closed.