ترجمان بلیو ورلڈ سٹی کا کہنا ہے کہ بلیو ورلڈ سٹی ملک کا سب سے بڑا ہاوسنگ پروجیکٹ ہے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے بلیو ورلڈ سٹی کے عوامی اجتماع نے مخالفین کے ہوش اڑ دیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بلیو ورلڈ سٹی کی انتظامیہ کے خلاف منفی سوچ رکھنے والے پہلے اپنے گھر پر توجہ دیں، بلیو ورلڈ سٹی کی انتظامیہ کا گندگی زبان سے نام لے کر سستی شہرت حاصل نہیں کی جاسکتی، بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی حق محفوظ رکھتی ہے، آسمان پر تھوکنے سے گند اپنے منہ پر ہی آتا ہے، چھوٹے اور معمولی لوگ اپنی اوقات سے بڑی باتیں کرتے ہیں، الحمدللہ بلیو ورلڈ سٹی کے پاس ڈھائی لاکھ کنال رقبہ موجود ہے جس پر 24/7 ترقیاتی کام جاری ہے بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ نے مزید دو لاکھ کنال رقبہ کی خریداری کرلی ہے جو ٹرانسفر کے مراحل میں ہے، الحمدللہ بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ نے ایک نہیں دو ہاوسنگ پروجیکٹ کے رقبے خرید لئے ہیں جبکہ مزید ہاوسنگ سوسائٹیز کے مالکان سے خریداری کے لئے بات چیت چل رہی ہے، بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان ملکی معیشت میں کردار ادا کررہے ہیں،پاکستان کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش ہیں، بلیو ورلڈ سٹی بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کروانے کے لئے کوشاں ہے، بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ پرامن اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں،صحافی برادری اور یونینز ذاتیات پر حملہ کرنے والوں کا خود نوٹس لیں۔
Comments are closed.