قصور، بہاولنگر(سپیشل رپورٹر)طوفانی بارشوں اور بھارتی پانی سے دریاں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، راوی، ستلج، چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔دریائے راوی اور چناب میں آئندہ 48 گھنٹوں میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔دریائے ستلج کے تیور پھر بدلنے لگے، ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح ایک بار پھر 20 فٹ تک بلند ہوگئی، سیلاب کے باعث ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہا 65 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، دریا بپھرنے سے متعدد دیہات پانی میں ڈوب گئے جس کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا، ستلج اور راوی دونوں میں پانی کے باعث ضلعی انتظامیہ پھنس گئی، کیمپوں، ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کرنا بھی مسئلہ بن گیا۔ضلع بہاولنگر میں ہیڈسلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب کے باعث دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں پھر سے اضافہ ہونے لگا، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی میں اضافے کے ساتھ آمد 57196 اور اخراج 46186 کیوسک ہو گیا ہے۔ضلع بہاولنگر کی حدود میں نچلے درجے کے سیلاب سے تین تحصیلیں بری طرح متاثر ہوئیں، پانی کے تیز بہا کی وجہ سے متعدد حفاظتی بند ٹوٹ گئے، سیلابی پانی سے ہزاروں ایکڑ قیمتی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں، درجنوں رہائشی ڈیرے، آبادیوں کو شدید نقصان پہنچا۔متاثرہ علاقوں کے ہزاروں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، سیلابی پانی کی وجہ سے فصلیں اور مکان زیر آب آنے سے لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں، سیلابی پانی سے موضع عاکوکا ، ماڑی میاں صاحب، سنتیکا ، بہادرکا ، چاویکا اور دیگر مواضعات میں دریائی کٹا جاری ہے۔احمد پور شرقیہ میں بھی دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں 6 فٹ تک اضافہ ہوا ہے، پتن ایمن والہ کے قریب وسیع پیمانے پر فصلیں زیر آب آگئیں۔دریائے ستلج اور دریائے چناب کا پانی ہیڈ پنجند سے گزرنے پر ہیڈ پنجند پر بھی پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد 40 ہزار 2 سو 85 کیوسک ہے، جبکہ پانی کا اخراج 30 ہزار 5 سو 85 کیوسک ہے۔دوسری جانب دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، چناب نگر کے مقام پر پانی کا بہا 87 ہزار کیوسک، مرالہ کے مقام پر 1 لاکھ 18 ہزار، خانکی پر ایک لاکھ 31 ہزار جبکہ قادر آباد کے مقام پر 1 لاکھ 24 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر چناب نگر کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے متعلقہ ادارے مکمل تیار ہیں۔
Trending
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
- فون کالز ریکارڈنگ کا معاملہ
- اسلام آباد میں رندھاوا سپیڈیں
- امریکہ کی بھارت سے ایک بار پھر جواب طلبی
- کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا: سی ٹی ڈی
- سمندر میں تیرتی بوتل میں موجود مواد کو شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
- پنجاب میں نیا ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا گیا
- غریب خواتین کی نازیبہ ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ…
- ‘واجبات جمع کرائیں۔ ورنہ جائیدادوں کی الاٹمنٹ منسوخ’
- بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر ملک بھر میں احتجاج
Comments are closed.