اسلام آباد(وقائع نگار)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں، معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران میاں شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی تلقین کی۔میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں، منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ترقیاتی منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعمیراتی کام کی خود نگرانی کر کے معیار کو یقینی بنائیں، ترقیاتی منصوبوں کی لینڈ اسکیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے، ترقیاتی منصوبوں کی لینڈ اسکیپنگ کرتے وقت بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا جائے۔
Trending
- اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ملاوٹی دودھ بنانے کا کارخانہ سیل، 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج
- ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا اسلام آباد پولیس میں کرپٹ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، 5 اہلکاروں کو برخاست کردیا
- سہ ملکی کرکٹ سیریز ، افتتاحی میچ میں پاکستان کی زمبابوے کو 5 وکٹ سے شکست
- خیبر پختونخوا ، سیکورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز ، خوارج کا اہم رِنگ لیڈر سجاد عرف ابوذر سمیت 23 خوارج ہلاک
- الغازی ٹریکٹر کیس از سر نو کارروائی کے لیے کمپٹیشن کمیشن کے سپرد
- پاکستان کی جانب سے غزہ متاثرین کے لیے مزید 100 ٹن امدادی سامان روانہ
- خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک
- آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھا لیا
- مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجد اقصی میں قابض اسرائیلی فورسز کی شرانگیزی ، پاکستان کی شدید مذمت
- ای سی سی کا ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری
ترقیاتی منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔۔وزیراعظم
Prev Post
Next Post
Comments are closed.