لاہور(سپیشل رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوام کے کندھوں سے دکھوں کی گٹھڑی اتار پھینکیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کا صدر عبدالعلیم خان کے زیر صدارت پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں عامر کیانی، اسحاق خاکوانی، چوہدری نوریز شکور اور رانا نذیر احمد نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈاکٹر مراد راس، پیر سعید الحسن شاہ، میاں خالد محمود اور اجمل چیمہ بھی شریک ہوئے، استحکام پاکستان پارٹی کے اجلاس میں پارٹی منشور کے مسودہ پر تفصیلی غور کیا گیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا منشور پاکستانی عوام کی امنگوں کا ترجمان ہو گا، ہم پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان سے نفرت، تشدد اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کا لائحہ عمل عوام کے سامنے رکھے گی، عوام کے کندھوں سے دکھوں کی گٹھڑی اتار پھینکیں گے۔
Trending
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
- فون کالز ریکارڈنگ کا معاملہ
- اسلام آباد میں رندھاوا سپیڈیں
- امریکہ کی بھارت سے ایک بار پھر جواب طلبی
- کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا: سی ٹی ڈی
- سمندر میں تیرتی بوتل میں موجود مواد کو شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
- پنجاب میں نیا ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا گیا
- غریب خواتین کی نازیبہ ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ…
- ‘واجبات جمع کرائیں۔ ورنہ جائیدادوں کی الاٹمنٹ منسوخ’
- بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر ملک بھر میں احتجاج
جلد عوا م سکھ کا سانس لیں گے۔۔علیم خان
Next Post
Comments are closed.