جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیے پر نئی جماعت کا باضابطہ اعلان کردیا
ویب ڈیسک 07 جون ، 2023
عمران اسماعیل، علی زیدی سمیت 100 کے قریب رہنماؤں نے عشائیے میں شرکت کی اور جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا— فوٹو:فائل
عمران اسماعیل، علی زیدی سمیت 100 کے قریب رہنماؤں نے عشائیے میں شرکت کی اور جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا— فوٹو:فائل
پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نئی جماعت قائم ہوگئی اور استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔
عبدالعلیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ملک بھر سے سو کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔
پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فرودس عاشق اعوان، نعمان لنگرٹیال اور نوریز شکور شریک ہوئے— فوٹو:سوشل میڈیا
پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فرودس عاشق اعوان، نعمان لنگرٹیال اور نوریز شکور شریک ہوئے— فوٹو:سوشل میڈیا
سندھ سے عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، کے پی کے سے اجمل وزیر
عشائیے میں شریک ہوئ
سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیہ میں نئی جماعت کا اعلان کیا۔
ترین گروپ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کل پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی اور منشور کا اعلان کرینگے
Comments are closed.