راولپنڈی(بیورورپورٹ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسترد شدہ چہرے جن سے عوام نفرت کرتے ہیں وہ دوبارہ چور دروازے سے حکومت پر مسلط ہونے کی سازش کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں پولیس نے اسمبلی کو تالا لگا دیا اسپیکر باہر کھڑامنہ دیکھتارہا، کراچی کے الیکشن کی طرح گلگت بلتستان میں بھی اکثریت اقلیت میں بدل دی جائے گی، کراچی کے میئر کا الیکشن، کشمیر کا الیکشن اور اب گلگت بلتستان کا الیکشن جمہوریت کا پوسٹ مارٹم کر دے گا۔انہوں نے کہا نون لیگ تین سیٹوں سے گلگت بلتستان میں چیف منسٹر کی سیٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ایسا نہیں ہوگا، اسے معلوم نہیں گلگت بلتستان کتنا حساس خطہ ہے، دنیا کی سیاست میں اس کے جغرافیے کوسمجھنے کی ضرورت ہے، 12 اگست سے پہلے پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ ساری قوم حالات کو بخوبی سمجھتی ہے لیکن وقت کے انتظار میں خاموش ہے، وہ مسترد شدہ چہرے جن سے عوام نفرت کرتے ہیں وہ دوبارہ چور دروازے سے حکومت پر مسلط ہونے کی سازش کر رہے ہیں، جب لوگوں کی خواہشوں کا خون کیا جاتا ہے اورغیر مقبول لوگوں کے لیے راستہ بنایا جاتا ہے تو مسائل مزید سنگین گھمبیر ہو جاتے ہیں اور ملک بند گلی میں داخل ہوجاتا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے آنے پر الیکشن ے شفاف ہونے یا نہ ہونے کا کٹی کٹا کھل جائے گا، جو بارشوں کا پانی نہیں سنبھال سکے وہ عوام کی سیاسی سوچوں کے انقلاب کو نہیں سمجھ سکیں گے، عوام کے مسائل سنگین سے سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس حکومت سے ڈیڑھ سال میں حالات نہیں سنبھلے وہ ایک مہینے میں کونسی تلواریں چلا لے گی، سارے پلان دھرے کے دھرے رہ جائیں گے اندازے غلط ثابت ہوں گے پی ڈی ایم منہ دیکھتی رہ جائے گی، خواہشیں خبریں ضرور بن سکتی ہیں لیکن حقیقت میں جمہوریت میں فیصلے وہی ہوتے ہیں جو آئین اور قانون کے تحت عوام کرتی ہے۔
Trending
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
- فون کالز ریکارڈنگ کا معاملہ
- اسلام آباد میں رندھاوا سپیڈیں
- امریکہ کی بھارت سے ایک بار پھر جواب طلبی
- کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا: سی ٹی ڈی
- سمندر میں تیرتی بوتل میں موجود مواد کو شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
- پنجاب میں نیا ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا گیا
- غریب خواتین کی نازیبہ ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ…
- ‘واجبات جمع کرائیں۔ ورنہ جائیدادوں کی الاٹمنٹ منسوخ’
- بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر ملک بھر میں احتجاج
جی بی الیکشن ،جمہوریت کے چہرہ سے پردہ کھسکا دے گا۔۔شیخ رشید
Prev Post
Comments are closed.