خواجہ آصف کے دل میں عوام کا درد جاگ گیا،بجلی بلوں پر بول پڑے

سیالکوٹ(زور آور نیوز)حکومت سے نکلنے کے بعد سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی بجلی کے بحران اور زائد بلز کے خلاف میدان میں آگئے۔اپنے ایک بیان میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ صارفین کیلئے ریلیف کی حد 200 یونٹ سے بڑھا کر 300 یونٹ کر نی چاہیے اور اس کیلئے آئی ایم ایف کو اپروچ کرنا چاہیے، اس وقت یہ رعایت اگر سال میں کسی ایک ماہ میں 200 یونٹ سے تجاوز کر جائے تو سارے سال کی رعایت ختم ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر، فاٹا اور بلوچستان سے 200 ارب سے زائد بجلی کی قیمت ریکور نہیں ہوتی، سارے ملک میں 650 ارب سے زائد بجلی چوری ہوتی ہے، بڑے شہروں، مارکیٹوں میں 70 سے 80 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے، یہ بوجھ عام صارف پہ پڑتا ہے، 17 گریڈ سے اوپر تمام حکومتی اداروں میں مفت بجلی کی رعایت ختم ہونی چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت 900 ارب سے زائد سبسڈی چوری، کم ادائیگی اور لائین لاسز کو کور کرنے کیلئے پاور سیکڑ کو ادا کرتی ہے، یہی رقم عام صارف کو سستی بجلی مہیا کرنے کیلئے استعمال ہو سکتی ہے۔

 

Comments are closed.