اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں کہ جس پر کسی کو تحفظات ہوں۔اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاستدان مل کر سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہیں، دبئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن کے متعلق کوئی فیصلے نہیں ہوئے، دبئی میں کوئی ایسی شیڈول میٹنگ نہیں تھی، پاکستان مسلم لیگ ن کا دوٹوک اور واضح موقف ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات نگران سیٹ اپ کے تحت ہونے چاہئیں، چاروں صوبوں اور قومی اسمبلی کے انتخابات ایک دن ہونے چاہئیں، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر کے تحلیل ہوں گی، 2 صوبوں میں نگران سیٹ اپ موجود ہے، باقی 2 صوبوں میں بھی نگران سیٹ اپ آجائے گا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف واپس آئیں گے اور انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے، جیسے ہی انتخابات شروع ہوں گے وہ واپس آئیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ہم سمجھتے ہیں ماسٹر مائنڈ ایک ہی آدمی ہے وہ چیئرمین پی ٹی آئی ہے، وزیراعظم کاموقف ہے تحقیقاتی اداروں کو میرٹ پر تفتیش کرنی چاہیے، تحقیقات اور انویسی گیشن کا عمل جاری ہے۔
Comments are closed.