دو نگرانوں کی ملاقات،الیکشن کے انعقاد پر غور

کراچی(زور آور نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلی سندھ مقبول باقر نے ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعلی ہاوس آئے جہاں ان کی نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر سے ون آن ون ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں نگران وزیر اعلی سندھ نے وزیراعظم کو سندھ حکومت کے انتظامی امور اور نگران حکومت کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے نگران وزیر اعلی سندھ کو انتظامی امور کو مثر طور پر سرانجام دینے کے لیے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نگراں وزیراعلی نے نگراں وزیراعظم کو کراچی کے نالوں کی متاثرین کی بحالی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔نگران وزیراعظم اور نگران وزیر اعلی نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا اعادہ کیا۔

 

Comments are closed.