اسلام آباد(وقائع نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پوری تاریخ دھاندلی، کرپشن اور خرید و فروخت کی ہے، پیپلز پارٹی کی کرپٹ سوچ کو کراچی کی گلیوں میں دفن کر کے دم لیں گے۔اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا پیپلز پارٹی کے شہزادے، نواب زادے ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے، ٹیسٹ ٹیوب لیڈر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے، 9 لاکھ ووٹ لینے والے ہار گئے 3 لاکھ 25 ہزار ووٹ لینے والے جیت گئے۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کروانے میں ناکام ہوگیا، گونگے، بہرے ادارے سب مراعات لیتے ہیں لیکن عوام کو انصاف نہیں دلوا سکتے، الیکشن کمیشن نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا، اگرعام انتخابات کا اعلان ہوتا ہے تو کیا ایسے ہی الیکشن ہوگا؟، اگرایسے ہی الیکشن کروانا ہے تو پھرعوام کے ساتھ دھوکا نہ کریں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لیڈرسے پوچھا زرداری کے پاس کون سا جادو ہے، اس نے جواب دیا کہ بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی، پیپلزپارٹی کی حکومت پوری طرح پھنس گئی ہے، میئر کا الیکشن جیتنے کا نوٹیفکیشن پیپلز پارٹی کے گلے کا طوق ثابت ہوگا، کراچی کےعوام پیپلزپارٹی والوں کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں گے۔سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا مقصد میئر کا انتخاب جیتنا نہیں تھا، پیپلزپارٹی کی نظریں سرکاری زمینوں اوراداروں پر ہیں، پیپلزپارٹی کا کرپشن راج اب نہیں چلے گا، پاکستان میں عدل اور انصاف کا نظام چلے گا، اسلام آباد کا ٹائی ٹین بھی ڈوبنے والا ہے، یہ چہرے آپ لوگوں کو عجائب گھر میں بھی نہیں ملیں گے۔
Trending
- آئی ایس ایس آئی نے چائنا میڈیا گروپ کے تعاون سے “چائنا ان سپرنگ: چائنا آپر چونیٹی شیئرڈ بائی دا ورلڈ” کے موضوع پر سیمینار کی میزبانی کی
- جعفر ایکسپریس حملہ: حقائق اور ردعمل سامنے آنا چاہئے
- تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔ اجمل بلوچ
- اسلام آبادپولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری
- کرکٹ کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے گا
- چیمپئنز ٹرافی2025ء
- سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران کا راجہ عظیم الحق مہناس کے والد کی وفات پراظہارتعزیت
- آسٹریلیا پاکستان میں خواتین کی بلائنڈ کرکٹ کو سپورٹ کر رہا ہے
- جامعہ ہری پور میں ایک یادگار دن
- آئی ایس ایس آئی نے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے انٹرنز کے ساتھ کشمیر کے موضوع پر ایک سیشن کا انعقاد کیا
دھونس ،دھاندلی،کرپشن،پیپلز پارٹی کی میراث ہے۔۔جماعت اسلامی
Prev Post
Comments are closed.