لاہور(سپیشل رپورٹر)حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ماضی میں کہتی تھی روس سے تیل خریدا تو پاکستان پر معاشی پابندیاں لگ جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے روس سے سستے تیل کی پہلی کارگو پچھلے سال اپریل میں موصول کرنی تھی،اس سلسلے میں نے روسی حکام کی درخواست پر ان سے ہوئی تمام بات چیت کو تحریری شکل دے کر روسی ہم منصب کو پاکستانی سفیر کے ذریعے بھجوایا تھا۔انہوں نے کہا کہ افسوس کہ پی ڈی ایم حکومت نے اس معاملے پر 14 ماہ ٹال مٹول سے کام لیا،ماضی میں یہ کہتے رہے کہ یہ تیل ہماری ریفائنریز میں چل نہیں سکتا اور عالمی دنیا سے پاکستان پر معاشی پابندیاں لگ جائیں گی۔میں بار بار کہتا رہا کہ یہ جھوٹ ہے اور ایسا کچھ نہیں ہو گا۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف حکومت کے ساتھ ہوئی بات چیت پر عمل کیا جاتا تو اربوں ڈالر کا ملک کو فائدہ پہنچتا اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہوتا۔یاد رہے کہ روس سے آنے والا تیل کی ترسیل آج سے شروع ہو گی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے تک کمی متوقع ہے۔ حکام وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ روسی تیل سے پاکستانی میں پیٹرول سستا ہو جائے گا،آئندہ دو ہفتے میں روسی تیل مارکیٹ میں آ جائے گا۔ 45 ہزار ٹن کی پہلی کھیپ پی آر ایل میں ریفائن ہو گی،پارکو بھی روسی تیل کی ریفائنگ میں حصہ لے گا۔ ذرائع کے مطابق روسی تیل سے ریلیف کے اثرات یکم جولائی تک آنے کا امکان ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
Trending
- آئی ایس ایس آئی نے چائنا میڈیا گروپ کے تعاون سے “چائنا ان سپرنگ: چائنا آپر چونیٹی شیئرڈ بائی دا ورلڈ” کے موضوع پر سیمینار کی میزبانی کی
- جعفر ایکسپریس حملہ: حقائق اور ردعمل سامنے آنا چاہئے
- تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔ اجمل بلوچ
- اسلام آبادپولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری
- کرکٹ کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے گا
- چیمپئنز ٹرافی2025ء
- سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران کا راجہ عظیم الحق مہناس کے والد کی وفات پراظہارتعزیت
- آسٹریلیا پاکستان میں خواتین کی بلائنڈ کرکٹ کو سپورٹ کر رہا ہے
- جامعہ ہری پور میں ایک یادگار دن
- آئی ایس ایس آئی نے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے انٹرنز کے ساتھ کشمیر کے موضوع پر ایک سیشن کا انعقاد کیا
روس کا تیل،ہمارے دور میں حرام اب حلال۔۔حماد اظہر
Prev Post
Comments are closed.