سائفر تحقیقات ،عمران خان نے تعاون نہ کیا تو گرفتارکریں گے،رانا ثناء اللہ

Rana Sanaullah

اسلام آباد(وقائع نگار)فاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر معاملے پر تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ایک ٹویٹ میں رانا ثنا اللہ نے لکھا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سفارتی سائفر کے معاملے پر 25 جولائی کو طلب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی نے اس معاملے پر تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو انہیں نکوائری مرحلے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے، البتہ کون شریک جرم ہے ایف آئی اے کی سفارش میں تعین ہو گا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سفارشات کرے گی کس کس کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

Comments are closed.