لاہور، قصور(بیورورپورٹ )بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد گنڈا سنگھ والا میں درجنوں دیہات زیر آب آ گئے ہیں، دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ علاقوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی آمد 1 لاکھ 14 ہزار 260 کیوسک تک پہنچ گئی، اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھکی والا ، مستے کی ، فتح والی ، ماہی والا اور چندا سنگھ کے دیہاتوں میں بھی ریسکیو کیمپس قائم کر دیئے گئے، قصور کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 211 افسران و اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 62118 اور اخراج 62118 ہے، سیلابی پانی سے قصور اور اوکاڑہ سمیت متعدد دیہات زیر آب آئے ہیں۔دریائے ستلج میں پاکپتن کے مقام پر بھی درمیانی سطح کے سیلابی ریلے کا الرٹ جاری کر دیا گیا، دریا میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث قریبی آبادیاں خالی کرا لی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے ممکنہ اقدامات کیلئے ریلیف کیمپ قائم کر دیئے ہیں، مشینری اور بوٹس کے ساتھ ریسکیو عملہ موجود ہے، متعلقہ محکموں کو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
Trending
- اسلام آباد کلب کے کرکٹ فیلوز کے اعزاز میں پُرتکلف ہائی ٹی کا اہتمام
- میرپورخاص میں 8 سالہ بچی کا لرزہ خیز قتل، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی اور دم گھٹنے کا انکشاف
- سری لنکن کرکٹ ٹیم کا ملک واپسی کی درخواست ، وزیر داخلہ کی فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ضمانت ، سری لنکن ٹیم پاکستان میں کرکٹ سیریز جاری رکھنے پر آمادہ
- پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے ، وزیراعظم
- فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی تحفظ فراہم کر رہے ہیں ، بلاول بھٹو
- قومی اسمبلی ، 27ویں آئینی ترمیم منظور
- سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے 27 ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
- ترکیہ کا فوجی طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، ترک فوج کے 20 اہلکار جاں بحق
- چین میں اربوں ڈالر کی پونزی اسکیم چلانے والی چینی خاتون کو برطانیہ میں 11 سال قید کی سزا
- اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کے بعد ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال، عدالتی کارروائیاں معطل
ستلج نے درجنوں دیہات ڈبو دیئے
Next Post
Comments are closed.