کراچی(زور آور نیوز)نگران وزیراعلی سندھ مقبول باقر کی کابینہ پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد کابینہ کے وزرا کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق سندھ کی نگران کابینہ ماہر تعلیم، ممتاز ڈاکٹرز و معروف سرجنز، ماہر معاشیات اور سکیورٹی معاملات کے ماہر افراد پر مشتمل ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی کابینہ مکمل غیر جانبدار اور صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کام کرے گی، کابینہ کے وزرا میں بے داغ ماضی، تعلیمی اور پیشہ وارانہ قابلیت کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔سندھ کی نگران کابینہ میں ڈاکٹر سعد نیاز، مس رعنا حسین اور ڈاکٹر جنید شاہ کی شمولیت کا امکان ہے۔
Comments are closed.