لاہور(زور آور نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کی رواں ہفتے لندن روانگی متوقع ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا حکوت سے علیحدگی کے فوری بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، لندن جانے والوں میں سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، پرویز رشید اور دیگر ن لیگی رہنما بھی شامل ہوں گے۔شہباز شریف لندن میں قائد مسلم لیگ نواز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ اور دیگر امور زیر غور آئیں گے۔
Comments are closed.