چیئرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا فرقہ پرستی کا بستر گول کرنے کے لیے امن رول ادا کرتے رہیں گے ازادی کا خزانہ شرپسندوں سے بچانے کے لیے تمام محب وطن متحد ہو جائیں انسانیت پہ سب سے بڑا حق یہ ہے کہ اسے امن و ازادی سے رہنے دیا جائے دشمن قوتیں پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی سد باب صرف اتحاد سے ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر پی او سید خرم۔ سی پی او سید خالد ھمدانی کی طرف سے بہترین امن کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہوئے کیا۔ اظہار بخاری نے کہا تعریفی سرٹیفکیٹ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے قانون ہاتھ میں لینے قانون کا ساتھ دینے میں بڑا فرق ہوتا ہے علماء ملک دشمن عناصر کے لیے میدان کھلا نہ چھوڑیں تمام مکاتب فکر امن و امان کے اذان دیں تاکہ شر پسند شیطان بھاگ جائیں انسان ہی انسان کا سب سے بڑا دشمن ورنہ ایٹم بم کیوں بناتا استحکام پاکستان کے لیے مقاصد پاکستان کا مطالعہ کرنا ہوگا۔ نسل نو خوش قسمت ہے جو ایٹمی پاکستان میں زندگی بسر کر رہی ہے۔ ازادی بینڈ باجوں سے نہیں جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے ملا کرتی ہے ازادی نعمت خداوندی اس کا تحفظ ہی عقلمندی ہے حضرت یونس علیہ السلام کلمہ پڑھ کر مچھلی کے پیٹ سے ازاد ہوئے ہم بھی کلمہ پڑھ کر انگریز کی غلامی سے ازاد ہوئے شہیدوں کے لہو سے فصل بہار ایا کرتی ہے متحد قوم ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے عظیم قوموں پر عظیم امتحان اتے ہیں لیکن وہ امتحان کی بھٹی سے کندن بن کے نکلتے ہیں۔ خدا نے پاکستان کا نقشہ بنا کر دنیا کو یہ باور کرا دیا کہ جب تک سبز گنبد میں سونے والے مکین کی اطاعت کرتے رہو گے ۔ سبز پرچم لہراتا رہے گا اصل ازادی اس وقت نصیب ہوگی جب ہم غیروں کے خوف سے ازاد ہو کر اللہ کا خوف پیدا کر لیں گے
Comments are closed.