جی این این نیوز چینل کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کا پیغام

5th Anniversary of GNN News Channel

نیوز چینل کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر چیئرمین سینیٹ نے GNN

GNN  نیوز چینل کے مالکان اور ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی مسرت کا باعث ہے کہ GNN
نیوز چینل نے اپنی نشریات کے5  سال بھرپور کامیابیوں سے مکمل کر لیے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے  کہا کہ کم عرصے میں اس چینل نے میڈیا میں ایک منفرد مقام بنایا ہے۔ اور بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس چینل سے تعلق رکھنے والی میڈیا ٹیم ہمہ وقت عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ اس چینل کی بدولت عوام الناس کو ملکی و غیر ملکی حالات سے باخبر رکھنے کے حوالے سے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ GNN  نیوز چینل  نے قلیل عرصے میں عوامی خدمت سے اپنا نام پیدا کیااور عوام میں حق اور سچ کی آواز بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کی محنت جانفشاری کے ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور سچ کی آواز بلند کرنے کے لئے کوششوں کو سراہتے ہیں۔GNN  نیوز چینل کی سالگرہ بھی پاکستان کی سالگرہ کے دن ہوتی ہے جو خوشی کی بات ہے۔
محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ موجودہ دور میڈیا کا دور ہے پاکستان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے قابل رشک ترقی کی ہے اورجس طرح اخبارات اور ٹی وی چینلز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے میڈیا کی آزادی سے عوام کو خبروں تک رسائی میں بھی بہتری ملی ہے اورآج ہم اپنے آ پ کو گلوبل ولیج کا حصہ سمجھتے ہیں۔ آزادی اظہار رائے کے بنیادی انسانی حق کی جمہوری نظام میں بے حد اہمیت ہے۔ اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر GNN  نیوز چینل  کی پوری ٹیم کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ چینل مستقبل میں بھی اس تسلسل کو جاری رکھے گا اور دعا ہے کہ GNN  نیوز چینل  بھرپور جذبے اور لگن کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت جاری رکھے گا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے GNN  نیوز چینل کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ سینیٹرز عبدالقادر، نصیب اللہ بازئی، پرنس احمد عمر احمد زئی بھی موجود تھے

Comments are closed.