صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے یوم آزادی کے موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ کمشنرآفس راولپنڈی کے احاطے میں پر چم کشائی کی۔ پر چم کشا ئی کی یہ تقریب پا ک سر زمین شا د باد کے ترانوں کی گونج میں سر انجام پائی، جہاں پولیس، جیل اور سویٹ ہوم کیڈٹس کے تازہ دم دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ پر چم کشا ئی اس تقریب میں آر پی او سیدخرم علی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، سی پی او خالد ہمدانی، زمرد خان، صدر راولپنڈی چیمبر ثاقب رفیق، صدر انجمن تاجراں شاہد غفور پراچہ و دیگر انتظامی افسران کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ طلباء و کمسن بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ چودہ اگست یو م آزا دی پاکستان کو بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہوئے اقلیتی برا دری سے تعلق ر کھنے والے پاکستانیوں کو خصوصی طو رپر ان تقریبات میں شامل کیا جا رہا ہے۔یو م آزا دی ہمیں یا د دلاتا ہے کہ کس طرح ہما رے بز ر گوں نے اتحا د کی طا قت سے اپنا الگ ملک حا صل کیا۔ اسی یا دکو تا زہ کر تے ہو ئے تمام مسا لک سے تعلق ر کھنے والے افراد، ٹرا نس جینڈر کمیو نٹی اور معذور افراد کو با لخصوصاپنی خو شیوں میں شر یک کر کے اقوام عالم کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان قو م آج بھی اسی طرح متحد ہے اور اتحادکی طاقت سے ہر قسم کی مشکل سے نبردآزما ہونے کے لئے تیار ہیں۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ملک بھر میں یومُآزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تقر یبات کے انعقادکے ساتھ ساتھ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی کا فول پروف انتظام بھی کیا گیا ہے۔ تا ہم ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری اس مو قع پر اپنی سماجی ذمہ داری کا احسا س کر تے ہوئے کسی بھی ایسی سر گرمی سے پر ہیز کر یں جس کے با عث یہ خوشیوں بھر ا دن ادا سی میں بد لنے کا خد شہ ہو۔ انہو ں نے کہا کہ آ ج کے دن یہ عہد دہر انے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے اپنے دائر ہ کار میں رہتے ہوئے جس قدر ممکن ہو اپنی ارض پا ک کی بہتری و تر قی کے لئے اقدامات کر یں گے۔تقر یب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے اور بچوں کے سا تھ ہم آ واز ہو کر پاکستان ز ندہ باد کے نعر ے بھی لگائے اور و طن عز یز کی سرخر ؤئی و سربلندی کے لئے دعا بھی ما نگی۔
٭٭٭٭٭
لیاقت باغ میں جشن آزادی کی رات آتش بازی کا شاندار مظاہرہ
صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ مہمان خصوصی
آج شکر اور جشن کا دن ہے، ڈاکٹر جمال ناصر اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ
راولپنڈی میں جشن آزادی کے سلسلے میں 13 اگست کی رات کو لیاقت باغ میں کلچرل شو اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ 13 اگست کی رات 12 بجے زبردست آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور آسمان کو رنگا رنگ روشنیوں سے بھر دیا گیا۔ اس موقع پر لیاقت باغ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مری دوڈ اور راجہ بازار سمیت لیاقت باغ کی قریبی علاقوں میں بھی آتش بازی دیکھی جا سکتی تھی اور شہریوں نے ان علاقوں میں سڑکوں اور گھروں و دکانوں کی چھتوں سے رنگا رنگ آتش بازی کا مظاہرہ دیکھا۔ قبل ازیں تقریب میں ملی نغمے اور پاکستان کے کلچرل گیت پیش کئے گے۔ گلوکاروں نے شائقین سے خوب دادا وصول کی۔ لیاقت باغ کو پاکستان کے قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریب میں راولپنڈی کے عوام پرجوش انداز میں جشن آزادی کی تقریبات میں شریک ہیں اور پورے قومی وقار اور جذبہ کے ساتھ تقریبات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور آج یوم تشکر ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ پوری قوم کیلئے آج اظہار تشکر اور خوشی کا دن ہے اور عوام کی کثیر تعداد جشن آزادی کی تقریبات میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے نے جشن آزادی کے شایان شان تقریبات کا آغاز کیا ہے اور 14 اگست کا پورا دن ایسی تقریبات جاری رہیں گی۔
٭٭٭٭٭٭
Comments are closed.