ٹک ٹاکر حڑیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کی اور عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔انہوں نے لکھا کہ ’پاکستانیوں کا پیسا لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والا لندن میں مزے کررہا ہے اور فری علاج والے 3 کینسر اسپتال بنانے والا غیرمنصفانہ سزا بھگت رہا۔‘
اس کے علاوہ عمران خان کی گرفتاری سے قبل انہوں نے ٹوئٹ کی تھی کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا تو وہ تمام ویڈیوز لیک کردیں گی۔
انہوں نے ٹوئٹر پر دھمکی آمیز لہجے میں لکھا ’سننے والے سن لیں، اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی‘۔
Comments are closed.