حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں عید الاضحی کل جمعرات کو پوری مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائوں سے ہوگا۔نماز عید کے اجتماعات تمام شہروں، قصبوں اور دیہات میں ، مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر ہوں گے۔علمائے کرام اپنے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔لوگ حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کریں گے۔
شہری انتظامیہ نے عید کے دنوں میں آلائشیں اور دوسرا کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی ویژن اور نجی ذرائع ابلاغ عیدالاضحی کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کریں گے جبکہ اخبارات خصوصی ضمیمے شائع کریں گے جن میں عید الاضحی اور سنت ابراہیمی پر روشنی ڈالی جائے گی۔
Comments are closed.