اسلام آباد(وقائع نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھنے والے آج اسی کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کو سیاست تب یاد آتی ہے جب جناح ہاؤس پر حملہ آور ہوتے ہیں، شہدا کی یادگاروں پر حملے ہوں گے تو پیپلز پارٹی آپ کا دفاع کرنے میدان میں نہیں آئے گی، ملٹری کورٹس کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ تھا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پالیسی کے حوالے سے ہمارے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن چارٹر آف ڈیموکریسی کو ہر صورت قائم رکھنا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر اور نریندر مودی ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور بھارتی سربراہان کی ملاقات کے بعد ایک بیان آیا ہے، دفتر خارجہ کی طرف سے بھی اس کا جواب آئے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں دنیا کی سیاست سے تھوڑا دور رہنا ہو گا اور اندرونی معاملات کو درست کرنا ہو گا، پاکستان پہلے اور آج بھی اپنے بل بوتے پر کھڑا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری دنیا میں پاکستان کی شہادتیں زیادہ ہوئیں، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کو دنیا کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، دہشت گردی پر جیوپولیٹکل سیاست نہیں کرنی چاہیے، دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں ہماری ہیں، ہم کیوں دہشت گردی کا خاتمہ نہیں چاہیں گے؟
Trending
- آئی ایس ایس آئی نے چائنا میڈیا گروپ کے تعاون سے “چائنا ان سپرنگ: چائنا آپر چونیٹی شیئرڈ بائی دا ورلڈ” کے موضوع پر سیمینار کی میزبانی کی
- جعفر ایکسپریس حملہ: حقائق اور ردعمل سامنے آنا چاہئے
- تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔ اجمل بلوچ
- اسلام آبادپولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری
- کرکٹ کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے گا
- چیمپئنز ٹرافی2025ء
- سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران کا راجہ عظیم الحق مہناس کے والد کی وفات پراظہارتعزیت
- آسٹریلیا پاکستان میں خواتین کی بلائنڈ کرکٹ کو سپورٹ کر رہا ہے
- جامعہ ہری پور میں ایک یادگار دن
- آئی ایس ایس آئی نے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے انٹرنز کے ساتھ کشمیر کے موضوع پر ایک سیشن کا انعقاد کیا
فوجی عدالتوں کا قیام دہشت گردی کا خاتمہ تھا۔۔۔بلاول
Next Post
Comments are closed.