کراچی (بیورورپورٹ )پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی آئینی مدت سے تجاوز نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی جدوجہد کرنے والی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں گی۔ اس ضمن میں کسی کو کوئی شک شبہ نہیں ہونا چاہیے، ہم پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ مخصوص ایجنڈے پر آنے والے ملک کو تباہی کی طرف لے جاتے ہیں، ہم نے ظلم برداشت کیا مگر پارٹی چھوڑی اور نہ سیاست چھوڑی، ہمارا رشتہ کسی مفاد سے نہیں بلکہ اس دھرتی کی مٹی سے جڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے اس دھرتی کیلیے ہم نے بے مثال قربانیاں دیں، ہم آئندہ بھی اپنے ملک کیلیے قربانیاں دیتے رہیں گے، جمہوریت، آئین اور وطن کی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، سیاست نئے پاکستان کے معماروں کی طرح موسم بہار کا نام نہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ ملکی مفاد میں ہم مل بیٹھ کر فیصلے کر رہے ہیں، ان فیصلوں کے مثبت اور دورس نتائج نکلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کانٹوں کی وہ سیج ہے جس پر زخم بھی لگتے ہیں اور جان بھی جاتی ہے، عالمی حالات میں دشمن ہمیں بند گلی میں دھکیلنا چاہتا ہے، آنے والے وقت میں میں پاکستان کو خوشحال دیکھ رہا ہوں۔
Trending
- برج خلیفہ کے لیے آر جی بی ڈبلیو آپ گریڈڈ لائٹنگ کی تکمیل
- آپ کو چاند کے مرحلے اور رات کی قسم کے بارے میں معلوم ہے۔
- ڈسکہ میں نندوں اور ساس کے بہو کو قتل کرنے کا واقعہ
- “Illuminati: حقیقت یا افسانہ؟”
- سرد موسم میں نزلہ زکام سے بچنے کے طریقے
- مصنوعی ذہانت کی مکمل کہانی
- حسن ابدال ، پولیس اور نامعلوم اغواءکاروں میں مبینہ پولیس مقابلہ
- بالی ووڈ اداکار گووِندا نے خود کو گولی مارلی
- سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
قومی اسمبلی مدت سے تجاوز نہیں کریگی۔۔خورشید شاہ
Prev Post
Comments are closed.