اسلام آباد(وقائع نگار) پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سراج الحق کی گفتگو جماعت اسلامی کی غیر جمہوری سوچ کو بے نقاب کر رہی ہے، کس اخلاقی بنیاد پر کراچی کی میئر شپ پر حق جتا رہے ہیں۔سراج الحق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کے جھوٹے خوابوں کو مسترد کیا ہے، سراج الحق صاحب مشرف ایل ایف او کو آئین سے نتھی کرنے میں جماعت اسلامی کا اہم کردار تھا، پی ٹی آئی فارورڈ گروپ نے عمران خان کو نہیں مانا حافظ نعیم کس کھیت کی مولی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک آمر نے عبدالستار افغانی، دوسرے آمر نے نعمت اللہ کو کراچی پر مسلط کیا تھا، کراچی کے عوام جمہوری آزادی حاصل کر چکے ہیں، مرتضٰی وہاب کا میئر کراچی منتخب ہونا اس کی واضح دلیل ہے، غنڈہ گردی، دھونس دھمکی سے ہم نہ پہلے ڈرے ہیں نہ اب ڈریں گے، بلاول بھٹو انتخابات جیت کر وزیر اعظم منتخب ہوں گے انشاءاللہ۔
Comments are closed.