پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مفرور رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ سرور روڈ کے تفتیشی افسر کی درخواست پر پی ٹی آئی کے روپوش 22 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا۔
اشتہاری قرار دیے جانے والے رہنماؤں میں مراد سعید، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی، حماد اظہر، فرخ حبیب ، میاں اسلم اقبال اور عندلیب عباس کے نام بھی شامل ہیں۔ان کے علاوہ اسد زمان چیمہ، حسان نیازی، امتیاز شیخ، فرحت عباس، غلام عباس عرف بابا گلا کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
دیگر ملزمان میں علی حسن عباس، سعید سندھو، ، عندلیب عباس، احمد نیازی، خالد گجر، کرامت علی کھوکھر اور شفاقت امین سندھو شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور بھانجے حسان نیازی کو بھی اشتہاری قرار دیا جائے گا، یہ تمام لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کی بنیاد پر قانون کو مطلوب ہیں۔
Comments are closed.