اسلا م آباد(وقائع نگار)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شخص جلسے میں امریکا پر الزام لگاتا ہے پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابی کمپنیاں بناتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 9 مئی کوفوجی تنصیبات،شہداکی یادگاروں پرحملہ بھی اس لییکرایاکہ “وہ” مان نہیں رہے؟ اس کے دماغ میں آئین کی گنجائش ہے نہ قانون کی، انسانیت نہ ہی اخلاقیات کی۔مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئیکہا کہ جلسے میں امریکاپر الزام لگاتا، پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابی کمپنیاں بناتا ہے، کمرے میں تاحیات ایکسٹینشن کی آفر اور باہر میرجعفر کے نعرے لگاتا ہے، اصل میں تلاش “کاندھے” اور “بیساکھی” کے سہارے کی ہے، جو اب میسر نہیں۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے، آرٹی ایس کی معاونت کی التجا ہے، فارن فنڈنگ، ٹیریان، 190 ملین پانڈ، القادرٹرسٹ جیسیجرائم سینجات کا این آر او درکار ہے، یہ طلسماتی سہولیات اب دستیاب نہیں لیکن پوچھنا یہ تھا کہ آدھاحملہ کیسے ہوتاہے؟
Comments are closed.