مریم نواز اور احد چیمہ گرفتار؟،عمران خان و چوہدری پرویز الہی رہا،22اگست انتہائی اہمیت اختیار کر گیا

اسلام آباد(ظفر ملک سے)پاکستان مسلم لیگ نواز کی مشکلات کا دور شروع ہو چکا ہے ،سپریم کورٹ نے مریم نواز اور احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کاکیس 22اگست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے ،جبکہ دوسری جانب عمران خان اور چوہدری پرویز الہی کی رہائی سے متعلق اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ میں بھی درخواستوں پر سماعت 22اگست کو ہوگی،مکافات عمل کا راگ الاپنے والے شدید پریشانی سے دوچار ہیں دو حریفوں کی رہائی اور دو کی گرفتاری کے لیے مقدمات کی سماعت ایک ہی دن مقرر ہونا ،،انہونی کو ہونی میں تبدیل ہونے میں 3دن رہ گئے ،پاکستان میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ سیاسی تبدیلی بھی ہونے کو ہے ،پی ڈی ایم حکومت کے خاتمہ کے ساتھ ہی ان پر مشکلات آنا شروع ہو گئی ہیں،لیول پلینگ فیلڈ کا اور مکافات عمل کا راگ الاپنے والے شدید پریشانی کا شکار ہوچکے ہیں ،سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرپرائز دینے کے لیے کمر کس لی ہے ،نیب نے احد چیمہ اور مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی جس کو بائیس اگست بروز منگل سماعت کے لیے مقر ر کر دیا ہے ،جبکہ دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں سزا پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بریت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں 22اگست کو مقر ر کی گئی ،یہاں پی ٹی آئی کے وکلا کا کہنا ہے کہ عمران خان کو حق دفاع نہیں دیا گیا ،مقدمہ میں لکونے ہیں اس لیے 100فیصد عمران خان رہا ہو جائیں گے ،تیسری جانب شریف برادران کے پرانے حریف چوہدری پرویز الہی کی ضمانت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں بائیس اگست کو ہی مقر ر کی گئی ،عمران خان اور چوہدری پرویز الہی کو پی ڈی ایم حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے جیل میں بند کیا ہے اور انکی بریت قریب ہے جبکہ دوسری جانب پی ڈی ایم حکومت کے بااثر خاتون مریم نواز اور احد چیمہ کو جیل بھیجنے کی تیاری کر لی گئی ہے ،اس حوالہ سے سپریم کور ٹ نے بڑا سرپرائز دینے کی تیاری میں ہے اور گزشتہ روز چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب ترامیم کیس کا فیصلہ دینا ناگزیر ہے اور یہ وہ اپنی مدت ملازمت میں ہی پورا کریں گے ،۔۔

 

 

 

Comments are closed.