لاہور (سپیشل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ملتان جانے سے پہلے ماڈل ٹائون پہنچیں جہاں وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں موجود سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت میٹنگ میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی پر بھی قانونی و آئینی پہلوں کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر سیاسی و آئینی صورتحال پر آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور وخوص کیا گیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مشاورتی بیٹھک میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ بھی موجود تھے، معاون خصوصی وزیراعظم ملک احمد خان بھی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی مشاورت میں شریک ہوئے، اجلاس میں شہباز شریف نے بجٹ، مہنگائی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا اور مہنگائی کو کم کرنے کی کوشش کی۔
علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز آج شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی، جلسہ شجاع آباد کے فٹبال گرانڈ میں ہوگا جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، مریم نواز اپنے خطاب میں ملکی معاملات اور سیاسی صورتِ حال پر بات کریں گی۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف آج شجاع آباد جائیں گی جہاں وہ یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی، اس موقع پر سیاسی شخصیات مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان گی، پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں، سوشل میدیا، خواتین اور دیگر ونگز کے اجلاس بھی ہوں گے، مشاورت کی روشنی میں شجاع آباد، ملتان، بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے تمام حصوں میں پارٹی کو اور بھی متحرک کریں گے۔
Trending
- ایرانی حکومت کا خاتمہ ہوتا ہے تو اقتدار کیلئے میدان میں کون ہوگا ؟
- پاک بحریہ نے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچا لیا
- قتل میں ملوث 10 سال سے مفرور اشتہاری مجرم آذربائیجان سے گرفتار
- فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، دونوں جانب سے ایران اور اسرائیل تنازع کے پرامن حل کی اہمیت پر زور
- اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
- ایران اسرائیل کشیدگی ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
- اسرائیلی حملوں سے ایران میں اب تک جاں بحق اور زخمی افراد کی تفصیل
- ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکا میں احتجاج، مظاہرین کا ٹرمپ سے جنگ میں نہ الجھنے کا مطالبہ
- فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، ٹرمپ
- ایران کا اسرائیل پر تازہ حملہ، درجنوں ڈرونز اور جدید ’سیجل‘ میزائل داغ دیے
مریم نواز اور وزیراعظم کی ملاقات
Next Post
Comments are closed.