مسلم ھینڈز اوپن کچن کے بانی احسان شاھد چوھدری کو برٹش امپائر میڈل سے سے نوازا دیا گیا

مغربی لندن کی بارو ھونسلو کے پہلے پاکستانی نژاد برطانوی سوشل ورکر اور ھونسلو میں مسلم ھینڈز اوپن کچن کے بانی احسان شاھد وھدری کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر برطانیہ کے بڑے اعزاز برٹش امپائر میڈل سے نوازا گیا ۔ احسان شاھد چوھدری نے ھونسلو میں چار سال قبل مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کے تعاون سے اوپن کچن کا آغاز کیا تھا جہاں سے ضرورت مند افراد کو پکا ھوا کھانا اور ضروریات زندگی کی اشیاء مفت فراھم کی جاتیں ھیں ۔ اوپن کچن گذشتہ چار سال سے بغیر کسی ناغہ کے اپنی خدمات جاری رکھے ھوے ھے جہاں سے ضرورت مند مقامی اور علاقے میں مقیم مہاجرین فیملیز مستفید ھو رھیں ھیں ۔


برطانیہ میں اس وقت ھزاروں کی تعداد میں مسلم چیرٹی آرگنائزیشنز کام کر رھیں ھیں جن میں سے زیادہ تر ایشیا اور افریقہ میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ھوے ھیں جہاں پر برطانوی عوام سے جمع کیے ھوے کروڑوں پونڈز سے بڑے بڑے امدادی منصوبوں پر کام ھو رھا ھے ، مسلم ھینڈز نے پہلی بار دنیا کے دیگر ممالک میں جاری اپنے امدادی منصوبوں کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے ضرورت مند افراد کی امداد کا بھی فیصلہ کیا ، کورڈ کی پابندیوں کے دوران جب تمام کاروبار بند تھے اور ڈیلی ویجیز پر کام کرنے والے ورکرزھزاروں کی تعداد میں بے روزگار ھو گئے تھے اور فیملیز کے لیے اپنی روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرنا مشکل ھوگیا تھا اس دوران


اوپن کچن کی خدمات ناقابل فراموش ھیں ۔ احسان شاھد چوھدری کو دیا جانے والا میڈل ان کی برطانوی عوام کے لیے کی جانے والی خدمات کا اعتراف ھے ۔ جسے ھونسلو کی مقامی کمونٹی نے سراھا ھے احسان شاھد کا تعلق پاکستان کے شہر میاں چنوں سے ھے اور دس سے زائد کتابوں کے مصنف اور شاعر بھی ھیں جو گذشتہ تیس سال سے لندن میں مقیم ھیں ۔

Comments are closed.