حکومت نے سابق چیئرمین نیب سمیت2ملزمان کی وطن واپسی کیلئے اہم کارروائی کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک مفرورنامزد ملزمان کے ریڈوارنٹ کیلئے ایف آئی اے ٹیم نے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے۔
سابق چیئرمین نیب نوید احسن اور نیب کی سابق خاتون افسر کے ریڈوارنٹ کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
براڈشیٹ کے نمائندے طارق فواد ملک بھی ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو مطلوب ہیں۔
ملزمان کیخلاف کابینہ ڈویژن کے گریڈ 20 کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق نامزدملزمان کی کوتاہی کی وجہ سے قومی خزانے کو 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا۔
NABافسران کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان نے 15 لاکھ پاؤنڈ رقم فرم کو ادا کی
Comments are closed.